پنجاب حکومت کا بازارجلد بند کرنے کا وفاقی حکم ماننے سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے مارکیٹ جلد بند کرنے کے حوالے سے وفاقی حکم نامے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ہم خود اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

 

وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے منصوبے کے تحت مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق تمام صوبوں میں کیا جائے گا تاہم پنجاب حکومت نے فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

 حکومت کا شادی ہالز رات 10 بجے اور بازار 8:30 بند کرنے کا اعلان

پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی ناکامی کے فیصلے جلد بازی میں کر رہی ہے، لیکن ہم تمام سٹیک ہولڈرز سے ملیں گے، پنجاب کے چیمبرز اور دکانداروں سے ملاقات کی جائے گی اس کے بعد مشاورت سے فیصلہ کریں گے

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی سکڑ چکی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے، امپورٹڈ حکومت کے فیصلوں کو پنجاب حکومت کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com