اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے صورتحال میں تیزی آرہی ہے
عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی 11 جنوری سے پہلے پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔
عمران خان نے پارٹی رہنما ئوں کو 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ہدایت کی ہے
جس کے لیے پارٹی رہنما اراکین اسمبلی سے رابطے کا عمل جلد مکمل کریں گے اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی کے فیصلے کے مطابق مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کیا جائے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں پیش نہیں ہوں گے، 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔