اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان
دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، کھیل کے تیسرے روز پورا دن
بیٹنگ کے باوجود پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے
449 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔
یوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر
9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنائے تھے اور اسے پہلی اننگز میں 42 رنز کا خسارہ ہے۔
پاکستان نے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز کا آغاز 154 رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے کیا۔ اس وقت امام الحق 74 اور
سعود شکیل 13 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ امام الحق اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 83 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
اس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز بنا کر سٹمپ ہو گئے۔سعود شکیل نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی۔
آغا سلمان 41، حسن علی اور نسیم شاہ 4، 4 جبکہ میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔
تیسرے دن کے اختتام پر سعود شکیل 124 اور ابرار احمد صفر پر ناٹ آئوٹ تھے