ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کشمیر کے بھل فروش عبدالرشید کا بیٹا
عمران ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز ترین بولر بن گیا ، نوجوان بھارتی
فاسٹ باؤلر عمران ملک نے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ کر اپنے
ملک کے تیز ترین باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
عمران ملک نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا
فاسٹ باؤلر نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر نہ صرف 2 وکٹیں حاصل کیں بلکہ 155 کلومیٹر فی گھنٹہ
کی رفتار سے گیند بازی بھی کی جس کی رفتار بھی ریکارڈ کی گئی۔ عمران ملک سے پہلے
36. 53 1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے جسپریت بمراہ نے بھارت کی جانب سے
تیز ترین گیند باز کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جب کہ محمد شامی 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ
تیسرے نمبر پر ہیں۔ دنیا کے تیز ترین باؤلر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کے پاس ہے
جنہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی ۔
واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک کا تعلق جموں و کشمیر کے قصبے گوجر نگر سے ہے جب کہ ان کے
والد عبدالرشید کشمیر کے عام پھل فروش ہیں۔