آرمی چیف کا پہلا سرکاری دورہ سعودی وزیردفاع سے اہم ملاقات

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی

ریاض میں ہونے والی ملاقات میں فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا، شہزادہ خالد بن سلمان نے بھی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔

 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون اور تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، دوروں کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ملاقات میں سفیر پاکستان عامر خرم راٹھور اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے شرکت کی۔

ملاقات میں سعودی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الروالی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا سرکاری بین الاقوامی دورہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca