جنرل (ر) باجوہ مجھے قتل کر انا چاہتے تھے ، ملک میں ایمر جنسی لگانے کے درپے تھے ، عمران خان کا الزام

 

اردو ورلڈ  کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں قتل کرنے اور ملک میں ایمرجنسی لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ چونکا دینے والا الزام سابق وزیراعظم نے لاہور میں نجی ٹی وی چینل کی ٹیم سے گفتگو کے دوران لگایا۔

عمران خان کا یہ انٹرویو ابھی نشر نہیں ہوا، تاہم سید خاور عباس کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج  وزیر آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی کوشش پر بات کریں گے۔ مزید انکشافات اپنی پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی طرف سے انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ سابق آرمی چیف کے خلاف الزامات لگانا بند کر دیں کیونکہ وہ ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ان کے جرائم پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا

عدالتوں سے اس معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے  سابق وزیراعظم نے اپنے اوپر ہونے والے جان لیوا حملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر اصرار کیا۔

انٹرویو کے دوران عمران خان نے ان لوگوں کے نام بھی لیے جو ان کے بقول ان کے قتل کی سازش میں ملوث تھے۔

انہوں نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد پورے ملک کا دورہ کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com