پاکستانی سفارتخانے پرحملہ کرنیوا لےدہشتگرد ہلاک،افغانستان کا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افغانستان نے کابل میں پاکستانی

سفارت خانے پر حملہ کرنے والے  دہشت گردوں کو ہلاک کرنے

کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے  دعویٰ کیا ہے کہ کابل میں ہوٹل

ایئرپورٹ اور پاکستانی سفارت خانے پر حملے کرنے والے داعش کے نیٹ ورک کے خلاف کابل اور نمروز میں

آپریشن کیا گیا جس میں داعش کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ 8 جنگجو مارے گئے۔ گمشدہ اورمارے گئے

جنگجوؤں میں غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پوسٹ میں کابل

یہ خبر بھی پڑھیں

افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو امریکہ کارروائی کرے گا: محکمہ خارجہ

اور نمروز میں داعش کے خلاف آپریشن کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں داعش کے مرکزی نیٹ ورک

کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 7 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ متعدد مشتبہ

افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے

قبول کی تھی۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کابل اور نمروز میں داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران چھوٹے

ہتھیار، دستی بم، خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نیٹ ورک دیگر

اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور غیر ملکی دہشت گردوں کو افغانستان پہنچا رہا تھا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca