225
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
نیب ترامیم کیس، ہر ذمہ دار کا احتساب ہونا چاہیے: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربراہی کریں گے۔
وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دیں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترمیمی کیس میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے نیب ترامیم کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں