اردو ورلڈ کینڈا (ویب نیوز ) رواں سال ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان
کرے گا ایشیاء کپ میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش
اور افغانسانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی
گروپ میں رکھا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ دونوں ٹیمیں ایک ہی
گروپ میں ہیں۔رواں سال ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کوالیفائرز کے ساتھ اپنے
گروپ میں شامل ہوں گے جب کہ دوسرے گروپ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان
یہ بھی پڑھیں
بھارتی انکار کے بعد پاکستان ایشین کرکٹ کونسل چھوڑنے پر غور کر رہا ہے
شامل ہوں گے۔ہر گروپ سے نمبر ایک اور دو ٹیمیں گزشتہ سال کے فارمیٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے سپر فور
مرحلے کیلئے کوالیفائی کرینگی جب کہ اس بار ایشیاء کپ 50 اوورز کے فارمیٹ کا ہوگا۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے
ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ایونٹ کسی غیر جانبدار مقام پر
منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نےاس حوالے سے
واضح طور پر کہا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی بڑی کوششوں کے بعد حاصل ہوئی ہے اور ایشیا کپ
پاکستان سے کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کیا جا سکتا بھارت اگر کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں آتا تو
ہم بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرینگے