اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں پارہ صفر ڈگری کو چھو گیا۔
ادھر کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقو ں میں شدید سردی کی لہر ہے
کئی علاقوںمیں گیس بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
سردی کے باعث لوگ گھروں میں ہی موجود رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ ویک اینڈ کے باوجود تفریحی مقامات کی رونقیں بھی ماند ہیں محکمہ موسمیا ت کے مطابق آج مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے ۔