اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا جنیوا میں گلے کا آپریشن ہوا۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر کے گلے کا آپریشن جنیوا میں 3 گھنٹے تک جاری رہا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ الحمدللہ، مریم نواز شریف آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، مریم نواز شریف نے دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
الحمداللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں الحمدللّٰہ ۔ آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 6, 2023