بھارتی سیکشن کمیٹی کو شاہد آفریدی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )متعصب بھارتی میڈیا نے اپنے سلیکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی سے سبق لیں۔

 

بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا کے حکام کو پاکستان کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے سوالوں کے جواب دینے کا طریقہ سیکھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ بابر اعظم کو بطور کپتان بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی بورڈ کے کرتا دھرتائوں کو شاہد آفریدی سے میڈیا کے سخت سوالات کے جوابات سیکھنا چاہیے، کرکٹ کے مسائل اور کپتان کے بارے میں کھل کر بات کرنا چاہیے۔
بھارت کے پاس 10 سابق کرکٹرز ہیں جنہوں نے 100 سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں لیکن ٹیم کے انتخاب کا سب سے اہم فیصلہ ایسے لوگوں کو کرنا ہے جن کے پاس تجربہ نہیں ہے، بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کپتان اور کوچ سے کم بین الاقوامی تجربہ رکھتی ہے۔
بھارتی میڈیا نے مشورہ دیا کہ سلیکٹرز کی کرسی پر وینکٹیش پرساد یا چیتن شرما جیسے نام ہیں لیکن وہ ویرات کوہلی، روہت شرما اور راہول ڈریوڈ سے بہت پیچھے ہیں، کیا یہ انتظامیہ پلیئنگ الیون کا انتخاب کرسکتی ہے؟
ہندوستانی کرکٹ کو شاہد آفریدی کی پریس کانفرنس سے وضاحت، صاف گوئی اور یقین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ ایک بہتر ٹیم چن سکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کر سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com