اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے
بینکوں کے قرضے واپس کردیے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر
مزید کم ہوگئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی کے بعد
4.5 ارب ڈالر پر آگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان کو اگلے ہفتے کتنا قرضہ ادا کرنا ہوگا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس بینک کا 600 ملین ڈالر اور دبئی اسلامک کو 420 ملین ڈالر کا قرضہ واپس کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو غیر ملکی امداد کی ضرورت ہے، جنیوا کانفرنس میں
ڈیڑھ ارب ڈالر دینے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں