سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کو کتنی پنشن ملے گی ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام ریٹائر

ہونے والے ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ یکم جنوری سے

1 لاکھ 54 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملے گی۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پنشن کے لیے

بنائے گئے ضابطہ اخلاق پر دستخط کر دئیے ہیں۔ رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ سے انہیں پنشن دینے کی

درخواست کی تھی۔ انتظامی کمیٹی کے ایک رکن نے تصدیق کی کہ ضابطہ اخلاق پر دستخط کرنے کے بعد

رمیز راجہ کا نام شامل کرنے کے بعد فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق پر دستخط کرنے کے بعد

رمیز راجہ بورڈ پر تنقید نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ گزشتہ اگست میں رمیز راجہ 60 سال کی عمر کو پہنچے تھے

پی سی بی 60 سال سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دے رہا ہے۔ رمیز راجہ جب کرکٹ بورڈ کے

سربراہ تھے تو انہوں نے پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔