اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گنجے پن میں بعض حصوں سے بال غائب
ہوجاتے ہیں اور اب ماہرین نے شکر والے مشروبات اور اس طرح کے
گنجے پن کے درمیان تعلق دریافت کرلیا
سر کے اطراف، درمیانی یا سامنے سے بالوں کے جھڑنے کو ‘میل پیٹرن ہیئر لاس کہا جاتا ہے۔
ماہرین نے مغربی طرز کی خوراک اور اس کیفیت کے درمیان تعلق کو دیکھا اور محسوس کیا کہ جوس
سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور دیگر شوگر ڈرنکس اس طرح کے گنجے پن کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔
ڈپریشن، بے خوابی، خوراک اور جینیات سمیت اس حالت کے دیگر عوامل بھی ہو سکتے ہیں، لیکن
شکر والے مشروبات بھی اس خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
چین میں جنوری سے اپریل 2022 تک ایک بڑا سروے کیا گیا جس میں 18 سے 45 سال کی عمر کے
1951 افراد کو شامل کیا گیا۔ تمام افراد کل 31 صوبوں میں رہ رہے تھے۔ شرکاء سے کہا گیا کہ وہ ایک
آن لائن فارم خود مکمل کریں جس میں میٹھے مشروبات کے استعمال اور گنجے پن کے بارے میں پوچھا جائے۔
ماہرین نے شکر، گلوکوز اور اس کے پولی اولز پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ پولیول پاتھ وے یا کیمیکل پاتھ وے
متاثر ہوتا ہے۔ ۔ سروے میں وہ لوگ تھے جنہوں نے زیادہ شوگر والے مشروبات کا استعمال کیا جو کئی سالوں سے
اس کے عادی تھے۔ ان لوگوں کے بال پتلے تھے اور تیزی سے گر رہے تھے۔میڈیکل سائنس کے لاتعداد سروے
بتاتے ہیں کہ شوگر والے مشروبات ذیابیطس، امراض قلب اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اب یہ بالوں کا
دشمن بھی ثابت ہوا ہے۔