262
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں مسلم لیگ ن اپنی طاقت دکھائے گی، مسلم لیگ ن نے بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔
اسمبلی اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت طلب کیا جائے گا۔
تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے مشاورت سے پیچھے ہٹ گئی، اسپیکر نے 9 جنوری کو اجلاس بلایا جس کے ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں
اعتماد کا ووٹ عدالت کے فیصلے سے مشروط ،امپورٹڈ گروپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے، عمران خان
گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ 11 جنوری تک اعتماد کا ووٹ نہ لیا گیا تو عدالت جانے کو تیار ہیں، جب کہ لاہور ہائی کورٹ میں 11 جنوری کو سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اگر تحریک انصاف اعتماد کا ووٹ لینا چاہتی ہے تو یہ حکم انہیں نہیں روکے گا۔