اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انسان کے جسم کے وزن میں اضافہ کسی کو بھی پسند نہیں
اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کا سہارا لیتے ہیں، لیکن یہ طریقہ عام طور پر طویل
مدت میں کارگرثابت نہیں ہو تالیکن ایسے بھی عام اور آسان طریقے موجود ہیں جن سے آپ جسم
کے وزن کوکم کر سکتے ہیں
کھانا آہستہ اور چبا کر کھائیں
کھانے کو اچھی طرح چبا کر کھائیں۔جب آپ کھانا بہت تیزی سے نگلتے ہیں تو دماغ کو معلوم نہیں ہوتا کہ پیٹ بھر گیا ہے اور اس کے نتیجے میں لوگ زیادہ کھاتے ہیں جس کے نتیجے میں موٹاپا ہوتا ہے۔
ایک گھنٹہ اضافی نیند
رات کوصرف ایک گھنٹہ اضافی نیند آپ کو ایک سال میں 6 کلو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اضافی نیند پورے دن میں جسم میں جلنے والی غذائی کیلوریز کی مقدار کو 6 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کر کے بھی موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے اپنے دوپہر یا رات کے کھانے میں ایک کے بجائے 3 سبزیاں شامل کریں۔زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا وزن کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
سالم اناج (پورا اناج)
سارا اناج جیسے چاول، جَو اور دیگر کا استعمال بشمول ہلکے (ٹھوس یا زمینی) وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہےجبکہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی بہتر کرتا ہے۔
پروسس شدہ گوشت
پراسیس شدہ گوشت کا استعمال جسمانی وزن میں اضافہ کرتا ہے جبکہ اس سے پرہیز کرنے سے موٹاپے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کی چربی پگھلنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
سافٹ ڈرنکس سے پرہیز
صرف ایک سافٹ ڈرنک کے بجائے پانی کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں 10 چائے کے چمچ چینی کو بچا سکتے ہیں۔
سبز چائے کا استعمال
سبز چائے پینے سے جسمانی وزن کم کرنا بھی ممکن ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ مشروب جسم میں کیلوریز جلانے والے انجن کو متحرک کرتا ہے جس سے جسمانی وزن کم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔
مراقبہ
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ مراقبہ کرتے ہیں ان کا جسمانی وزن دوسروں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے
چکنائی والے کھانوں سے اجتناب
گھر سے باہر کے کھانوں میں چکنائی اور دیگر اجزا زیادہ ہوتے ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گھر کے کھانے کو ترجیح دینے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
کھانے کیلئے چھوٹی پلیٹوں کا استعمال
12 انچ کی پلیٹ کے بجائے 10 انچ کی پلیٹ میں کھا یا جائے تو جسم سے کم کیلوریز جذب ہوں گی۔یہ طریقہ ایک سال میں جسمانی وزن میں 4.5 سے 9 کلو گرام تک کم کر سکتا ہے۔