اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتان شان مسعود کی شمولیت کے حوالے سے بڑا بیان دے دیا۔
کراچی میں ون ڈے سیریز سے قبل پری میچ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نائب کپتان شان مسعود کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا ،کپتان اور سلیکٹرز کا ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ ٹیمیں ہونی چاہئیں، لیکن میرا کام کرکٹ کھیلنا
یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل 8،بابر اعظم پشاور زلمی کے کپتان مقرر
ہے، میں اپنی ذمہ داری جانتا ہوں مطمئن کرنا میرا کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وائٹ بال کرکٹ میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا، ہم نئے سال میں بھی اس کاتسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ طیب طاہر اورکامران غلام نے اچھی پرفارمنس دی ہے، حارث رؤ ف نسیم شاہ، محمد حسنین اور شاہنواز دھانی واپس آ کر ہماری بولنگ کو مضبوط کر رہے ہیں۔