پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،جنیوا کنونشن میں اربوں ڈالر کی امداد کا اعلان ہوگیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے جاری کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے بڑا اعلان کیا۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

 یورپی یونین سمیت تمام دوست ممالک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کریں،شہبا ز شریف 

اس کے علاوہ عالمی بینک نے متاثرہ علاقوں میں 2 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی پاکستان کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امداد کے اعلان پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

سیلاب ،پاکستان کے مزید لاکھوں لوگ غربت کا شکارہو سکتے ہیں ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔