اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف کے دور حکومت میں پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ،پی ایس ایل 5 میں 908 ملین روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔
آڈیٹر جنرل نے قواعد کے خلاف مختلف کمپنیوں کو پیشگی ادائیگیوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔دستاویز کے مطابق پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب پر بھاری اخراجات کیے گئے، افتتاحی تقریب پر 24 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وینڈرز سے بینک گارنٹی حاصل کیے بغیر پیشگی ادائیگیاں کی گئیں۔
پی ایس ایل 5 کے لیے رابطہ اور پروٹوکول آفیسر کی تقرری قواعد کے خلاف، 61 ملین روپے کے گرافک اور ٹرک برانڈنگ رائٹس میرٹ کے خلاف ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کا پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کیا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا تھا۔