ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا کی ریاست پنجاب میں فوجی اہلکار نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب ہاؤس سے گولیوں کی آواز سننے والی ٹیم نے دو لاشیں دیکھیں جن پر گولیوں کے نشانات تھے۔لاشوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل نشانت اور ان کی بیوی ڈمپل کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں
بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونےپر احتجاج کرنیوالا بھارتی فوجی قتل
لاشوں کے قریب سے ایک فوجی افسر کا لکھا ہوا خط بھی ملا ہے۔لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو جھگڑے کے نتیجے میں قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔خودکشی کرنے والے فوجی افسر کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان گھریلو تشدد تھا اور ان کی کونسلنگ بھی جاری تھی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ملٹری ا ہسپتال منتقل کردیا گیا۔