اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کے کنیٹینر پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے 4 ارکان نے اختلافی نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ حملہ آور ہونے کے شواہد نہیں ملے، ملزم وقاص کا کردار محض سہولت کار تھا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ چونکہ منصوبہ بندی میں کسی دوسرے شخص کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوسکا، اس لیے معظم کی موت کی ذمہ داری کے حوالے سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا جاسکتا۔
جے آئی ٹی ارکان نے اختلافی نوٹ میں مزید کہا کہ کنوینر اور شریک رکن انور شاہ نے ا نکوائری کی، جے آئی ٹی کے ایک رکن نے سخت اعتراض کیا۔ اس کے لیے جے آئی ٹی ارکان کا مزید کہنا تھا کہ اعتراض کرنے والے رکن کو 29 دسمبر کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا .
یہ بھی پڑھیں
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
ٹیم نے نہ نتیجہ اخذ کیا اور نہ ہی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کو میڈیا پر بحث کا موضوع بنانا قبل از وقت اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ جے آئی ٹی ارکان نے دستخطوں کے ساتھ اختلافی نوٹ سی سی پی او لاہور کو بھجوایا، اختلافی نوٹ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو بھی بھجوایا گیا۔