اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت اور انکے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ انہوں نے شادی کرلی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر دستخط کر رہے ہیں۔ .
یاد رہے کہ اس سے قبل راکھی نے اپنی والدہ کی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کی والدہ کو دوبارہ برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی ہے، وہ شدید بیمار ہیں اور اسپتال میں ہیں
راکھی نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی
واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آئے روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتی نظر آتی ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے اعلان بھی کیا تھا کہ وہ اور عادل جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
راکھی ساونت نے 2020 میں ایک برطانوی بزنس مین رتیش سے شادی کی جو زیادہ دن نہ چل سکی اور اگلے ہی سال ختم ہو گئی۔