اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 79 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ،نیوزی لینڈ کے 262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 182 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان بابر اعظم 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد رضوان 28، آغا سلمان 25، حارث سہیل 10، اسامہ میر 12، محمد وسیم 10، امام الحق 6 اور محمد نواز نے 3 رنز بنائے، فخرزمان اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے 2، 2 جب کہ فرگوسن، سینٹنر، بریسویل اور فلپس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ نیشنل بینک ایرینا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک گیند قبل 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ڈیون کونوے نے 101 اور کین ولیمسن نے 85 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 3، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی