واٹس ایپ کا فون ٹو فون ڈیٹا منتقلی کا فیچر متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا میں واٹس ایپ صارفین موجود ہیں ، آج کے دور میں جب لوگ بہت تیزی سے اسمارٹ فونز بدل رہے ہیں جس کی وجہ سے گوگل ڈرائیو کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا کو ایک اینڈرائیڈ فون سے دوسرے فون میں منتقل کرنا اکثر پیچیدہ ہوتا ہے اور اس میں کافی وقت لگتا ہے۔لیکن میٹا کی ملکیتی میسجنگ ایپ نے کم از کم اینڈرائیڈ فون صارفین کے لیے اس عمل کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ کا نیا فیچر آپ کیلئے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کو آسان بنا سکتا ہے

 WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن نے وائی فائی کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا کو ایک اینڈرائیڈ فون سے دوسرے فون میں منتقل کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر سے ڈیٹا کی منتقلی کے لیے گوگل ڈرائیو کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور یہ QR کوڈ سے ممکن ہو گا۔
یہ استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے، جب بھی آپ کسی نئے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں واٹس ایپ انسٹال کرتے ہیں تو امپورٹ چیٹس کا اختیار منتخب کریں۔ایسا کرنے سے ڈیوائس کا کیمرہ QR کوڈ اسکین کرنے کے لیے کھل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بغیرانٹرنیٹ واٹس ایپ چلانا غیر محفوظ ہو سکتا ہے ، صارفین ہوشیار رہیں

اب اپنے پرانے ڈیوائس میں واٹس ایپ کی سیٹنگز پر جائیں اور ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کا آپشن منتخب کریں جو ایک QR کوڈ لائے گا۔ پھر نئے ڈیوائس سے کیو آر کوڈ اسکین کرنے سے ڈیٹا منتقل ہو جائے گا۔یہ نیا فیچر نہ صرف چیٹ ڈیٹا کی منتقلی کے عمل کو آسان بنائے گا بلکہ اس عمل کو بھی تیز کرے گا۔

Wi-Fi پر ڈیٹا کی منتقلی کلاؤڈ سروس سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے سے زیادہ تیز ہے۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے یعنی یہ آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے اور ابھی عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرادیا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com