اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اب یوٹیوب میں اسٹریمنگ سروسز سے فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھنا ممکن ہے۔ کمپنی نے کہا کہ "ہم ہمیشہ اپنے ناظرین کو مواد تک رسائی کے نئے طریقے فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔” سروس میں حصہ لینے والی میڈیا کمپنیوں کو اشتہارات کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ بھی دیا جائے گا۔
یوٹیوب کے پاس پہلے سے ہی اشتہار سے چلنے والی فلمیں موجود ہیں، لیکن یہ نئی سروس صارفین کو مفت فلموں اور شوز کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرے گی۔ اس سے قبل نومبر 2022 میں یوٹیوب نے پرائم ٹائم چینلز کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جس نے گوگل کی ملکیت والی ویڈیو شیئرنگ سروس پر 30 بڑی اسٹریمنگ سروسز سے شوز اور فلمیں دیکھنا ممکن بنایا تھا۔
اس فیچر کے لیے 35 اسٹریمنگ سروسز نے یوٹیوب کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور ہر سروس یوٹیوب چینل کی طرح کام کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کے چینل کے ہوم پیج پر فلمیں اور ٹی وی سیکشنز یوٹیوب ایپ میں نظر آئیں گے، جبکہ مواد تلاش کے نتائج یا دیگر ذرائع سے قابل رسائی ہوگا۔ اگر آپ اس سروس کے سبسکرائبر ہیں، تو ویڈیوز میں اب دیکھیں کا بٹن ہوگا، جب کہ اگر آپ سبسکرائبر نہیں ہیں، تو آپ کو ‘پے ٹو واچ کا آپشن نظر آئے گا۔