177
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 271 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹ کے 21 اور قومی اسمبلی کے 136 ارکان کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کیا گیا
ہے۔اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے 48، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کو معطل کیا گیا
ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر عبدالغفور حیدری اور سینیٹر احمد خان کی سینیٹ کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے ہر سال گوشوارے جمع نہ کرانے پر اراکین کی رکنیت معطل کی جاتی ہے تاہم گوشوارے جمع کرانے کے بعد ممبران کی رکنیت دوبارہ بحال کردی جاتی ہے