اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انسانوں کو منشیات سمگل کرتے ہوئے توبہت مرتبہ پکڑ ا گیا لیکن کینیڈین حکام نے اس خبر کااعلان کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا کہ جیل کے صحن میں ایک کبوتر کو منشیات سے بھرے تھیلے کے ساتھ پکڑا لیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کینیڈین ایسوسی ایشن آف کریکشنل آفیسرز پیسیفک کے ریجنل صدر جان رنڈل نے بتایا کہ کبوتر کو برٹش کولمبیا میں پیسیفک کریکشنل انسٹی ٹیوشن کے صحن سے گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبوتر کے ساتھ منسلک ایک کینوس بیگ میں میتھمفیٹامین موجود تھی۔ جان رنڈل نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جیل کے افسران منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء لے جانے والے ڈرونز کی تلاش میں ہیں، لیکن میر ی زندگی میں پہلی بار ہے کہ منشیات کی سمگلنگ میں کسی پرندے کو استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون کے مقابلے کبوتروں کے استعمال نے تحقیقات میں مشکلات پیدا کیں، کیونکہ ڈرون کی درستگی نے اسمگل شدہ سامان کے مطلوبہ وصول کنندہ کی شناخت کرنا آسان بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں جرائم پیشہ افراد کی تخلیقی صلاحیتیں سب کے لیے باعث تشویش بن چکی ہیں۔