پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل ،اعلان جمعہ کو متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے شیڈول کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کل پی ایس ایل فرنچائزرز سے شیڈول کے حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اب تک کے شیڈول کے مطابق ملتان میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز 13 فروری سے ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل 8 کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل

میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان اور کراچی میں ایک ساتھ جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں ایک ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کوئٹہ میں نمائشی میچ کے انعقاد کی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے، نمائشی میچ پشاور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔