عمران خان پاکستان کیخلاف مہم چلا رہے ہیں انہیں گرفتار کیاجانا چاہیے ،رانا ثناء اللہ 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اہم ہے، نواز شریف نے مجھے مشاورت کے لیے لندن بلایا ہے، میں مسلم لیگ (ن) کا صدر ہوں، اگر استعفیٰ طلب کریں تو  مجھے نواز شریف کو دینا چاہیے۔

 

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ میں آنے کا مقصد سیاست آلودہ کرنا ہے، ان کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، جس طرح  انہوں نے چوری کی ہے اس پر انہیں گرفتار کیا جائے۔

 

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہیں ان کی وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد نواز شریف آئیں گے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، صحافی شاہد اسلم کو گرفتاری کے بعد سہولیات دی گئی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com