اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے سونامی پیدا کرکے پورے ملک کو تباہ کرنے کا ہتھیار بنالیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا ٹارپیڈو ‘پوسیڈون تیار کرلیا ہے جو فائر کرنے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ہر روسی آبدوز ایسے 6 ایٹمی ٹارپیڈو لے جا سکتی ہے۔
یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ‘پوزیڈن ایک نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اور آسانی سے سمت بدل سکتا ہے۔ ‘پوسیڈون کی وجہ سے آنے والی تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک ہے۔
اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز Severodinsk Poseidon جوہری بم سے لیس تھی اور اسے پانی کے اندر بھیجا گیا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔امریکی فوجی حکام نے اس بم کو بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے "قیامت کی مشین” قرار دیا ہے۔