اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ہماری ٹیم میں 8، 9 کھلاڑی ایسے ہیں جو اس سے قبل پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جہاں ضرورت پڑی وہاں نئے کھلاڑی لائے ہیں اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے پاس پی ایس ایل 8 کے لیے ایک اچھا سکواڈ ہے۔ شاہین نے کہا کہ سکندر رضا اور لیام ڈاسن پوری دنیا میں لیگز کھیل رہے ہیں، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
‘واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے: شاہین آفریدی
انہوں نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی اچھا کھیلا، پی ایس ایل میں بھی بہترین کرکٹ ہوگی۔ لاہور قلندرز کے کپتان نے مزید کہا کہ میں نے اپنی کارکردگی یا ٹائٹل کے دفاع کے لیے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا، اس وقت میری توجہ اپنی فٹنس پر ہے اور میں اس کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں، میں اب اپنی تیاریوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
وقت آنے پر چیزوں کو دیکھتا ہوں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ شائقین کو پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی جانب سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور ہم ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں