ارد و ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے 4 سالوں کا میرے 4 سالوں سے نہ کریں، ہمارے دور میں کیا حالات تھے اور ان کے دور میں کیا تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے، عمران خان کی ترقی صرف باتوں تک محدود تھی۔
نواز شریف نے کہا کہ نہ کسی کا چہرہ چھپا ہوا ہے اور نہ کسی کا نام چھپا ہوا ہے
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبر پورے تھے، جو الیکشن ہونے جارہے ہیں ان میں (ن) لیگ جیتے گی، اس کے مطابق انہوں نے نواز شریف سے رہنمائی لی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
رانا ثنا للہ نے کہا کہ مریم نواز اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی، نواز شریف عام انتخابات میں (ن) لیگ کی مہم چلائیں گے، نواز شریف کی واپسی شیڈول ہے تاہم کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جنہیں جلد دور کر لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے ہی کچھ لوگ ان سے ناراض ہیں، عمران خان نے بار بار اسمبلیاں توڑنے کی تاریخیں دیں، توشہ خانہ میں عمران خان کا گھناؤنا کردار سامنے آگیا، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پھر ان کا احتساب ہو گا۔