پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات فراہم کرینگے ، روس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روسی وزیر توانائی کے مطابق پاکستان کے ساتھ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا معاہدہ مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو کا وفد جنوری میں پاکستان آئے گا

انہوں نے کہا کہ معاہدے میں خام تیل، پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل، انشورنس اور حجم سے متعلق تفصیلات کا تعین کیا جائے گا۔ روسی وزیر توانائی نے کہا کہ روس کے پاس اس وقت ایل این جی سپلائی کے معاہدے ہیں، پاکستان کو 2023 کے آخر تک ایل این جی کے لیے روسی کمپنیوں سے رابطہ کرنا چاہیے  ۔

مزید پڑھیں

روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا: مصدق ملک

روس کے پاس اسپاٹ مارکیٹ میں بھی ایل این جی کی کم گنجائش ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کا 8واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس مارچ کے آخر تک پاکستان کو خام تیل برآمد کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com