اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل کلارک کو ان کی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو نے سڑک پر تھپڑ مار دیا ،وائرل ویڈیو میں کرکٹر کی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو چیختے ہوئے اور پھر اسے مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا تاہم چند روز قبل یہ ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔
Former Test captain Michael Clarke and his girlfriend Jade Yarbrough have been fined by police over their wild public brawl in Noosa. The couple has now been issued with public nuisance infringement notices. https://t.co/5zYfOfGqUb #7NEWS pic.twitter.com/ZR7669ooxF
— 7NEWS Melbourne (@7NewsMelbourne) January 21, 2023
آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک 2019 میں کائلی سے طلاق کے بعد فیشن ڈیزائنر پِپ ایڈورڈز کے ساتھ تعلقات میں تھے تاہم انہوں نے دسمبر 2021 میں ان کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان جھگڑا کلارک کی دھوکہ دہی پر ہوا۔دوسری جانب واقعے کے بعد مائیکل کلارک کا بھارتی بورڈ سے کمنٹری کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک اور پارٹنر جیڈ یاربرو پر کوئنز لینڈ پولیس نے عوامی مقام پر لڑائی پر جرمانہ عائد کیا تھا جب کہ معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔