اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کیلیفورنیا میں چینی سال نو کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ لاس اینجلس کے علاقے مونٹیری پارک میں ایک تقریب کے دوران 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کیلم ہاؤس سی فوڈ ریسٹورنٹ کے مالک سیونگ وون چوئی نے بتایا کہ تین افراد تیزی سے ریستوران میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 18 زخمی
ان لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے فائرنگ کی۔ سیونگ ون چوئی کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے علاقے کے ایک ڈانس کلب میں پیش آیا۔ ابھی تک سرکاری طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے ہیں تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ فیسٹیول کے لیے لاس اینجلس میں ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں پولیس افسران اور امدادی کارکنوں کو علاقے میں متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ زخمیوں کو متعدد اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا
مزید پڑھیں