اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز) حرم شریف کے امور کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ 1444 ہجری کے آغاز سے اب تک بیت اللہ شریف کی حرم مسجد میں 10 کروڑ سے زائد افراد کی آمد ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
اس سال حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سال بھر میں 15 لاکھ سے زائد مہمانوں کو گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبر ی
ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی میں معمر اور معذور افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں صرف بزرگوں اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ سال 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ضرورت مند افراد تک گاڑیوں کی خدمات پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مسجد الحرام میں بھی الیکٹرانک طواف سروس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں