187
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) آفتاب کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 فروری تک توسیع کر دی گئی۔ چارج شیٹ میں، پولیس نے انکشاف کیا کہ آفتاب نے غصے میں شردھا کو اس لیے مارا کہ وہ ایک دوست سے مل رہی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ آفتاب کے غصے کی وجہ یہ تھی کہ آفتاب کو شردھا سے ملنے جانے والے شخص کو پسند نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق، شردھا اور آفتاب کے درمیان 17 مئی کو ان کی سالگرہ (جس دن وہ پہلی بار ملے تھے) کو جھگڑا ہوا، جس کے بعد شردھا ڈیٹنگ ایپ پر بنائے گئے دوست کے گھر گئی اور وہاں رات گزاری۔ اگلے دن جب شردھا واپس آئی تو آفتاب پرتشدد ہوگیا اور آری سے اس کے 35 ٹکڑے کردیئے۔
ملزم نے گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کس سے کیے ؟ دل ہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ
واضح رہے کہ آفتاب پونا والا پر الزام ہے کہ انہوں نے مئی میں اپنی دوست شردھا کو تلخ کلامی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ جرم چھپانے کے لیے آفتاب نے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے اور شہر کے مختلف مقامات پر 18 دن میں ایک ایک کر کے پھینک دئیے ۔