271
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چند گھنٹوں میں دوسری بار عمران خان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت عارف علوی لاہور کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں
اختیارات کا غلط استعمال روکیں، عمران خان کاصدر مملکت کوخط
بعد ازاں صدر عارف علوی نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر چند گھنٹوں بعد ایک اور ملاقات کی۔ صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کی جانب سے انتخابات کی تاریخیں نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔