اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق جنرل کونسل اجلاس میں طارق بشیر چیمہ کو مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چوہدری وجاہت حسین کو مسلم لیگ ق کا بلامقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں چوہدری پرویز الہی بلامقابلہ مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے۔
مسلم لیگ ہا ئوس میں ہونے والے اجلاس میں انتخاب بلا مقابلہ ہواجس کے نتیجے میں چوہدری شجاعت حسین کو مرکزی صدر اور طارق بشیر چیمہ کو مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ سے پارٹی عہدیداروں اور رہنماں نے شرکت کی۔ ملاقات میں مرکزی اور آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ق کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سابق ایم ایل اے، ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرز بھی میٹنگ میں موجود تھے۔