کینیڈا کی حکومت نے اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے پہلی بار خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا 

 

 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا کی حکومت نے اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے پہلی بار خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہےغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں مسلم کمیونٹیز کے ارکان کو نشانہ بنانے کے سلسلہ وار حملوں کے بعد نفرت اور امتیازی سلوک کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس حوالے سے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اسلامو فوبیا اور امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پہلی بار امیرہ الضوابی کو اسلام فوبیا سے لڑنے اور بہتر مستقبل بنانے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا جا رہا ہے۔ .

کینیڈین وزیر اعظم نے امیرہ الغاوبی کی تقرری کو ‘اسلامو فوبیا اور ہر قسم کی نفرت کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم’ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ امیرہ الغاوبی ملک سے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز رویوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر ینگی

جسٹن ٹروڈو نے اس اقدام کو ایک ایسے ملک کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جہاں ہر کوئی، بلا تفریق مذہب، خود کو محفوظ اور قابل احترام محسوس کر سکے۔

انسانی حقوق کی کارکن امیرہ الغابی کینیڈین ریس ریلیشنز فانڈیشن کی سربراہ ہیں اور ٹورنٹو سٹار اخبار کے لیے کالم بھی لکھتی ہیں۔ وہ اس سے قبل براڈکاسٹر کے ساتھ دس سال سے زیادہ کام کر چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران کینیڈا میں مسلمانوں پر مسلسل حملوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ جون 2021 میں  اونٹاریو میں ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا گیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com