سعودی عرب یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدر منتخب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کو پہلی بار یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی شہزادی حیفہ بنت عبدالعزیز المقران کو چیئرمین مقرر کیا گیا۔

سعودی عرب اس سال یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب میں یونیسکو کی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس رواں سال 10 سے 25 ستمبر تک ہوگا۔

یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ
"یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ” کا مطلب ہے وہ جگہ (جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت یا شہر) جسے اقوام متحدہ کی تعلیمی

سائنسی اور ثقافتی تنظیم ( یونیسکو ) نےبین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کے تحت عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر نامزد کیا

ہے۔ ۔ یہ منصوبہ ثقافتی یا قدرتی اہمیت کے مقامات کی فہرست اور حفاظت کیلئے بنایا گیا ہے۔

عالمی ثقافتی ورثہ فنڈ سے فہرست میں شامل مقامات کو مختلف شرائط کے تحت فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس منصوبے کا آغاز 16

نومبر 1972 کو یونیسکو کی جنرل اسمبلی کے ذریعہ "عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثے کے تحفظ سے متعلق کنونشن” سے ہوا۔ اس

کے بعد سے 184 ممالک (جولائی 2007 تک) اس کنونشن کی توثیق کر چکے ہیں۔

2007 تک، 142 ممالک کی 851 سائٹس اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں 660 ثقافتی، 166 قدرتی اور 25 مخلوط خصوصیات

شامل ہیں۔ ہر عالمی ثقافتی ورثہ اس ملک کی ملکیت ہے جہاں یہ واقع ہے، لیکن یہ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنی

نوع انسان کے مستقبل کے لیے اسے محفوظ رکھے۔

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی سال میں کئی بار اجلاس منعقد کرتی ہے تاکہ فہرست میں شامل مقامات کے انتظامی امور پر بات کی جا

سکے تاہم عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے جس میں مختلف مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی

فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ ہے سالانہ اجلاس دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔

پیرس (فرانس) کے علاوہ جہاں یونیسکو کا ہیڈکوارٹر واقع ہے، یہ اجلاس صرف عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے رکن ممالک میں منعقد

ہو سکتا ہے، جس کے لیے انہیں کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com