اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو معیشت پر براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی تمام افلاطون کو جمع کریں اور مناظرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، عمران خان معیشت کی خرابی کے ذمہ دار ہیں ، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، ہم نیازی کی تباہ شدہ معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے غلط معاشی ڈیٹا جاری کیا، جی ڈی پی کے بارے میں جھوٹ بولا، عمران خان کا ہدف ہے کہ میری حکومت نہ ہوگی تو ریاست نہیں رہے گی۔وزیر خزانہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آپ کی تباہی ٹھیک کررہی ہے، آپ ملک کو یہاں لائے,آپ نے مان لیا، پھر چوری شدہ الیکشن سے آپ کو کون لایا اور آپ نے خود اس کا نام لیا۔ اگر عمران خان سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اس مقام پر نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ معیشت پر کام کرتے اور سیاسی دشمنی میں نہ پڑتے تو پاکستان آج اس پوزیشن پر نہ ہوتا، ہمارے لیے ریاست یا سیاست کا آپشن موجود تھا۔ ریاست بچانے اور سیاست کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست نہیںریاست بچانے کا فیصلہ کر کے حکومت سنبھالی، عمران خان نے 10 ہزار ارب قرضےکیلئے روپے کا بیڑا غرق کیا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین میں پاکستان کو بدنام کیا۔
عمران خان نے سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کو بدنام کیا انہوں نے کہا کہ ملک کا قرضہ 25 ہزار ارب تھا جو آپ نے کہا 30 ہزار ارب ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جب عالمی فورم پر پاکستان میں سب کو کرپٹ کہا گیا تو سرمایہ کاروں نے آنا چھوڑ دیا۔ عمران خان ملک کو تباہ کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں، عمران خان نے حکومت جاتا دیکھ کر خود آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑا، جب عمران خان کو ملک ملا تو ہم عالمی رینکنگ میں 24ویں نمبر پر تھے اور جب پی ٹی آئ کی حکوکمت ختم ہوئی تو ہماری معیشت 47ویں نمبر پر تھی۔
ادھر اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کا چیلنج قبولکرتے ہیں اور شہباز شریف کو بھی چیلنج کرتے ہیں کہ عمران خان سے براہ راست بحث کریں۔ شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان دور کی بات ہے، اسحاق ڈار پہلے میرا ساتھ دیں اور میرے سوالوں کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار خود اپنی کارکردگی سے پریشان ہیں، وطن واپسی پر بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے، حکومت معاشیسروے پڑھ لے تو ہماری کارکردگی کا پتہ چل جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی، اب حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے جا رہی ہے۔