اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں نے ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار بیس سے ٹیک آف کیا۔
#WATCH | Wreckage seen. A Sukhoi-30 and Mirage 2000 aircraft crashed near Morena, Madhya Pradesh. Search and rescue operations launched. The two aircraft had taken off from the Gwalior air base where an exercise was going on. pic.twitter.com/xqCJ2autOe
— ANI (@ANI) January 28, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے میراج طیارے میں ایک پائلٹ تھا جب کہ اسکوئی طیارے میں دو پائلٹ تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں کے درمیانی فضائی تصادم کی تصدیق کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے جب کہ زندہ بچ جانے والے دونوں پائلٹس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔