211
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں ۔
میڈیا میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، عوامی مفاد میں جھوٹی افواہوں سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔اس اضافے کی وجہ قرضوں کی فراہمی کے لیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط بتائی جا رہی ہے۔