اوگرا کی وضاحت کے باوجود پمپس نے پٹرول کی فروخت کم کردی،کئی علاقوں میں قلت

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا، دوسری جانب وضاحت کے باوجود لاہور سمیت مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت شروع ہوگئی ہے۔

 

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، میڈیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق خبریں غلط ہیں

یہ بھی پڑھیں

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرا ئیاں درست نہیں،اوگرا

 

اوگرا کی وضاحت کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے بعد مالکان نے ملک کے مختلف حصوں میں تیل کی فروخت بند کردی ہے جس کے باعث جن پمپس پر پیٹرول فروخت ہورہا ہے وہاں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ . گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

 

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں 50 فیصد سے بھی کم پیٹرول پمپس پر دستیاب ہے جب کہ لاہور، فیصل آباد، دیپالپور، رحیم یار خان، بہاولپور سمیت کئی شہروں میں صارفین کو تیل مل رہا ہے۔ لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

 

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت ہے، صوبے میں پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت میں کمی کردی جس کے باعث صارفین کو تیل کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com