اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اگر آپ کوپرانے پیغامات تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے؟ تو اب ایسا نہیں ہوگا۔واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ نے iOS (iPhones) ڈیوائسز کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے حساب سے میسج سرچ کرنا ممکن ہوگا۔
فیچر فی الحال iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے لیکن امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر متعارف کرایا جائے گا۔آئی فون صارفین ایپ سٹور پر جا کر اور واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کر کے اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا فون ٹو فون ڈیٹا منتقلی کا فیچر متعارف
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کھولیں اور چیٹ ونڈو پر جائیں جہاں آپ کسی مخصوص تاریخ کے پیغامات تلاش کرنا چاہتے ہیں۔اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو منتخب کریں۔سرچ آپشن کو منتخب کرنے کے بعد آپ کو ایک کیلنڈر آئیکن نظر آئے گا اس پر کلک کریں۔ پھر مطلوبہ مہینہ اور سال منتخب کرنے کے لیے اسکرول کریں اور پھر Jump to date آپشن پر کلک کریں۔
ایسا کرنے کے بعد، اس مخصوص تاریخ کے پیغامات ظاہر ہوں گے.
مزید پڑھیں
واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کرادیا
واٹس ایپ نے iOS صارفین کے لیے ڈریگ اینڈ ڈراپ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے کسی بھی میڈیا فائل کو دیگر ایپس سے تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات سمیت واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں گھسیٹنا ممکن ہوگا۔ اگر آپ آئی فونز استعمال کرتے ہیں لیکن یہ نئے فیچر ابھی دستیاب نہیں ہیں تو آپ انہیں اگلے چند دنوں میں استعمال کر سکیں گے جب کہ اینڈرائیڈ صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔