گلاب کا عطر تنائو کم کرنےکا بہترین علاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سائنسدانوں نے اروما تھراپی کی اہمیت پر تحقیق کے بعد کہا ہے کہ دفاتر اور مصروف کاروباری جگہوں پر تناؤ ہو تو موڈ کو بہتر کرنے کے لیے آسان نسخہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے دفتر میں گلاب پرفیوم کی بوتل رکھنی چاہیے۔

اس تناظر میں مصروف ترین ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں نے اپنے گلے میں پرفیومڈ لاکٹ پہن رکھے تھے جن کے ذریعے گلاب کی خوشبو کے بخارات ان کی ناک تک پہنچ رہے تھے۔ جن نرسوں نے خوشبو والے ہار پہن رکھے تھے انہوں نے بتایا کہ کام کے دوران تناؤ صرف ایک دسواں حصہ رہ گیا تھا۔ اس نے جتنا زیادہ پرفیوم سونگھا، اتنا ہی کم تناؤ محسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں

دیی گھی کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے یا فائد ہ مند؟ جانیے تحیقی رپورٹ

ایران کی سمنان یونیورسٹی آف میڈیکل ریسرچ کے ماہرین نے سینکڑوں سالوں سے آزمائے گئے گلاب کے عطر کے ساتھ انسانی تجربات کیے ہیں اور اسے ڈپریشن اور پریشانی کے علاج میں بہت موثر پایا ہے۔ ان کے مطابق عطر گلاب سر درد، اعصابی تناؤ اور دیگر امراض میں بھی بہت مفید ہے۔ دوسری جانب اعلیٰ کوالٹی کا عطر بھی ایران میں ہی بنایا جاتا ہے۔اگرچہ کچھ مطالعات میں خاص فوائد نہیں ملے ہیں ۔

جامعہ سمنان کے محسن عمادی خلف اور ان کے ساتھیوں نے ایران کے دو مصروف ترین اسپتالوں میں 118 نرسوں اور ڈاکٹروں پر پرفیوم کا تجربہ کیا۔ تمام رضاکاروں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک گروپ کو تل کا تیل، دوسرے گروپ کو لیوینڈر پرفیوم اور تیسرے گروپ کو گلاب کا عطر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

مالٹے کھانا صحت کیلئے کیوں ضروری؟

اس کے لیے آدھا ملی لیٹر تیل ایک خاص ٹیوب میں بھر کر گلے میں پہنا جاتا تھا تاکہ عملہ اسے سونگھتا رہے۔ اس کے بعد شرکاء کی جانب سے سوالنامے بھرے گئے۔جن لوگوں کو گلاب کا عطر دیا گیا تھا ان میں تناؤ میں نمایاں کمی آئی اور کام کے تلخ تجربات کے دوران بھی انہوں نے خوش دلی سے کام کیا۔

یہ تحقیق جرنل سائنس اینڈ ہیلنگ میں شائع ہوئی۔ ماہرین کے مطابق گلاب پرفیوم کے لیے مثبت افراد دو ہفتے بعد ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com