اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق مری میں اب تک 4 انچ برف پڑ چکی ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں موجود ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔
ڈی ایس پی ٹریفک کے مطابق سیاح مری آنے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہ رہیں جب کہ سیاح اچھی گاڑی کا انتخاب کریں۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکوئڈ کا استعمال کریں جبکہ برف باری کے دوران اپنی گاڑی کے فیول ٹینک کو بھر کر رکھیں اور ٹائروں پر زنجیریں لگائیں اور گاڑی میں ہیٹر استعمال کرنے کی صورت میں گاڑی کی کھڑکیاں مکمل بند نہ کریں
ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ برف باری میں گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔