لال حویلی سیل کرنے کا نوٹس نہیں دیا گیا، ہائیکورٹ سے رجو ع کرینگے، شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )راولپنڈی کی متروکہ وقف املاک لال حویلی سیل کرنے پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا بیان سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور معاملے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا

لال حویلی مکمل سیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں حویلی میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا، وہ مجھے رات کو گرفتار کرنا چاہتے تھے، میں ادھر ادھر ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لال حویلی ہماری جائیداد ہے، انہوں نے لال حویلی کو بہانہ بنا کر سیل کر دیا ہے، اگر لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت نہیں تو ہمیں چوک پر لٹکا دیا جائے، وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی توجہ ہٹائی جائے یہ اب بدمعاشی پر اتر آئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔